نوشہرہ ورکاں( نامہ نگار) ڈیموکرٹیک پارٹی کے صدرجہانگیر اشرف وینس نے کہاکہ عدلیہ واحد ادارہ ہے جو قوم کو معاشی اورانتظامی مشکلات سے نکلانے کی صلاحیت رکھتاہے۔پاکستانی قوم اورپاکستان اس وقت بحرانوں کاشکارہے حتی کہ قومی سلامتی کو بھی شدید خطرات کا سامنا ہے ۔ملک کو اس حالت میں پہچانے کے ذمہ داروںکو عوام پہنچان چکے ہیں ۔اس لئے مسلط قوتیںعوام کی بجائے کسی اورسہارے پر زندہ رہنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایمٹی قوت ہونے اوردنیاکی طاقت ورافواج میں شمار ہونے کے باوجودقوم عدم تحفظ کا شکارہے۔
عدلیہ واحد ادارہ جو قوم کو معاشی مشکلات سے نکا لنے کی صلاحیت رکھتاہے:جہانگیر اشرف وینس
Jan 15, 2022