گجرات: اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا

Jan 15, 2022

گجرات ( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرڈاکٹر خرم شہزاد نے ضلع بھر کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ نرخون پر عملدرآمد یقینی بنائیں نیز اوور چارجنگ کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی طرف سے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت1100روپے، چینی کی قیمت90روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، بناسپتی گھی کی فی کلو گرام قیمت حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق ہوگی، سپر باسمتی چاول 130روپے، ، دال چنا باریک 144 روپے کلو، دال چنا موٹی 150روپے کلو ، دال مسور موٹی 200روپے کلو، دال ماش دھلی ہوئی 255روپے کلو، چکن اور انڈوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، سبزیوں اور پھلوں کی قیمت متعلقہ مارکیٹ کمیٹی مقرر کرے گی۔ 

مزیدخبریں