بہاول پور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی کال پر 24 جنوری کو ملک بھر میں ڈویژن لیول پر احتجاجی کسان ریلیاں کا انعقاد اور 27 جنوری کو مزار قائد کراچی سے اسلام آباد کی طرف کاروان بھٹو کا تاریخی لانگ مارچ حکومت تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے کیونکہ معاشی تباہی و بربادی کے مرتکب لٹیرے حکمرانوں کا مزید برسراقتدار رہنا سکیورٹی رسک بن چکا ہے۔ انہوں نے کیاکہ نااہل حکمران ٹولے کا منی بجٹ کے ذریعے غریب عوام پر اربوں کا بوجھ ڈالنا حکومتی ظلم و ستم کی انتہا ہے جس پر اب کابینہ کے وزرا بھی کٹھ پتلی وزیراعظم کی ناقص کارکردگی و نالائیقیوں پر پھٹ پڑے ہیں اور آمنے سامنے بیٹھ کر آپس میں الجھ اور ایک دوسرے کو آنکھیں دیکھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ منی بجٹ کے ذریعے عوام پر اربوں کا ٹیکس بوجھ ڈالنے کے باوجود ظالم حکمرانوں کی تسلی نہیں ہوئی اور اوپر سے فوری طور بجلی کی قیمت میں 4.30 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا اعلان غریب عوام کی کمرتوڑنے کے مترادف ہے۔
لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو نگے: ملک شاہ چنڑ
Jan 15, 2022