کمشنر سرگودھا کا 4985ایکڑ پر ہونیوالی شجرکاری مہم کا دورہ

بھکر(نامہ نگار)کمشنر سرگودھا ڈویژن نبیل جاوید کا وزیراعظم پاکستان بلین ٹری منصوبہ کے تحت 4985ایکڑ پر ہونیوالی شجرکاری مہم کا دورہ‘کمشنر سرگودھا ڈویژن نبیل جاوید نے وہاں پر شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اس موقع پرڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی سمیت دیگر افسران و اہلکاران موجود تھے ۔ ایس ڈی ایف او چراگاہ محکمہ جنگلات بھکر چوہدری ندیم اشرف وڑائچ نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران بلین ٹری منصوبہ کے تحت 4985ایکڑ پر شجرکاری مہم کی گئی ہے جو صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ رقبے پر شجرکاری کی گئی ہے بلین ٹری منصوبہ شجرکاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کیلئے مصروف عمل ہیں ۔ضلع بھر میں بلین ٹری منصوبہ کے تحت مختلف مقامات پر شجرکاری مہم زور وشور سے جاری ہے بلین ٹری منصوبہ صرف پودے لگانے تک محدود نہیں بلکہ جن جن مقامات پر پودے لگائے جارہے ہیں ان پودوں کی دیکھ بھال کیلئے بھی موثر حکومت عملی کیساتھ انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پودے لگانے کے بعد ان کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال کرکے ان کی نشوونما کو یقینی بنایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...