سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کا دورہ میانوالی ‘ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا

میانوالی(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب غلام فرید کا ضلع میانوالی کاد ورہ، تحصیل عیسیٰ خیل،  میانوالی اور پپلاں کے مختلف سکولوں میں مکمل ہونیوالے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر معائنہ کیا۔گورنمنٹ گرلزہائی سکول سول اسٹیشن میانوالی اور گورنمنٹ پرائمری  سکول مداد والا میں کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے گورنمنٹ پرائمری سکول مداد والا میں کلاس معائنہ کے دوران تین سالہ طالبہ فریال کو بہترین کارکردگی پر اپنی جیب سے نقد انعام بھی دیا اور ٹیچر نسرین بی بی کی کارکردگی کو سراہا۔ محکمہ ایجوکیشن کے افسران اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں سیکر ٹری سکول ایجوکیشن پنجاب غلام فرید نے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کے ہمراہ ضلع میں پی ایم  پیکج ون اورٹو اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مکمل  اور جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید حسن رضا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میانوالی میں پی ایم پیکج ون کے تحت دو ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے اضافی کمر ہ جات،شیلٹر لیس سکولوں کی عمارات اورڈینجر س سکول  بلڈنگز کی مجموعی طور پر 1072سکیمیں  شروع  کی گئی تھیں جو 88فیصد مکمل ہو چکی ہیں جبکہ بقیہ سکیمیں 31 جنوری 2022تک مکمل کر لی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ پی ایم پیکج ٹو کے تحت ایک ارب19کروڑ روپے کی لاگت سے 597ترقیاتی سکیموں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...