کراچی،  انٹرمیڈیٹ  ضمنی  وخصوصی امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے  کا شیڈل 

کراچی ( نیوز رپورٹر )اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ کے ضمنی /خصوصی امتحانات کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانی فارم  بروز پیر17  جنوری سے بروز جمعہ 21  جنوری  تک وصول کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ان خصوصی امتحانات میں وہ امیدوار شرکت کرسکتے ہیں جنہوں نے 2018 سے 2021 تک امتحانات میں شرکت کی ہو مگر ناکام ہوگئے ہوں، کورونا کی وجہ سے امتحان نہ دینے والے امیدوار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ کورونا کے دوان تعلیمی سلسلہ متاثر ہونے کی وجہ سے جن طلبہ و طالبات کے نمبرز کم آئے انہیں بھی گریڈ بہتر کرنے کیلئے خصوصی موقع دیا جارہا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ناکام رہے والے امیدواروں سے حصہ اول یا حصہ دوم میں کسی ایک کا امتحان دینے پر 2100روپے اور حصہ اول و دوم باہم کے امتحانات کیلئے 3600روپے فیس وصول کی جائے گی جبکہ امپروومنٹ آف ڈویژن کے امتحانات دینے والوں کیلئے امتحانی فیس 6000  روپے رکھی گئی ہے۔طالبات اپنے امتحانی فارم انٹربورڈ آفس کی مین بلڈنگ میں واقع یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کروائیں گی جبکہ طلبہ اپنے امتحانی فارم اور فیس یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی بلاک اے نارتھ ناظم میں واقع ڈی سلوا برانچ اور بورڈ آفس کے مین گیٹ پر واقع جے ایس بینک (JS Bank) کی برانچ میں جمع کروائیں گے۔ 
 انٹرمیڈیٹ /شیڈول

ای پیپر دی نیشن