ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کا افتتاح‘4خواتین سمیت 84 ڈرائیور شریک

Jan 15, 2022

مٹھی (نندلال لوہانہ) محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے مٹھی میں منعقد ہونے والے تین روزہ ڈزرٹ چیلینج جیپ ریلی کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ اور سابق صوبائی وزیر میر نادر علی مگسی نے تھر ریلی ولیج میں ربن کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو، ایس ایس پی تھرپارکر سردار حسن نیازی، ونگ کمانڈر پاک رینجرز ڈیپلو کرنل زاہد، سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل تھرپارکر کرنی سنگھ، ارباب امان اللہ، پی پی رہنما خالد سراج سومرو، سشیل ملانی، ونود ملانی، صحافیوں اور عام شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  ڈزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے پہلے دن کوالفائینگ مقابلے میں 1.7کلو میٹر کے ریس میں میر نادر علی مگسی پہلے نمبر پر، چودھر ی خرم دوسرے نمبر پر اور شیراز قریشی تیسرے نمبر پر رہے۔ کوالفائنگ مقابلوں میں 84گاڑیوں نے حصہ لیا جس میں 4خواتین بھی شامل ہیں۔ ریلی میں گاڑیوں کو 4کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کل 15جنوری 2022 کو کیٹیگری وائز ریس کے مقابلے ہوں گے۔ اسی طرح انٹوں کی دوڑ، گھوڑوں کی دوڑ، میراتھ ریس، اور ملاکھڑا کے مقابلے ہوں گے جبکہ آج رات کو 8بجے موسیقی کا پروگرام مٹھی کے گڈی بھٹ پر منعقد ہوگا جس میں سندھ کے اور مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ دریں اثناء  16جنوری 2022کو ڈزرٹ چیلنج جیپ ریلی کی اختتامی تقریب تھر ریلی ولیج میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سندھ شرکت کریں گے اور کامیاب ہونے والے ڈرائیوروں کو انعامات تقسیم کریں گے۔
جیپ ریلی 

مزیدخبریں