رشید ڈی حبیب گولف، وحید بلوچ دوسرے روز  بھی سرِفہرست

کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) گیارہویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ کا دوسرا رائونڈ آج کراچی گولف کلب کے سرسبز کورس پر کھیلا گیا۔ کراچی گولف کلب کے وحید بلوچ دوسرے روز بھی شاندار کارکردگی کے بعد سرِفہرست ہیں۔ وحید بلوچ نے دوسرے روز کا اختتام دس انڈر پار کے ساتھ کیا۔ ان کے پیچھے اسلام آباد کے حمزہ تیمور امین آٹھ انڈر پار کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ جبکہ دفاعی چیمپین محمد شبیر اور انصر محمود چھ انڈر پار کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر ہیں۔ ٹورنامنٹ کی پروفیشنل کیٹگری میں پہلا راوّنڈ کھیلنے والے 96 قومی گولفرز میں سے 54 کھلاڑیوں نے دوسرے راوّنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں سینِئر اور جونیر پروفیشنلز کے مقابلے ہفتے سے شروع ہونگے۔ 
رشید ڈی حبیب گولف

ای پیپر دی نیشن