ملتان( سپیشل رپورٹر )احتساب عدالت ملتان نے محکمہ ایگریکلچر انجینئرنگ خانیوال کے بلڈوزر آپریٹرز سمیت تین ملزمان کا آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے مقدمہ میں آئندہ جمعہ کے روز تک جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان اقبال، سعید رضا اور آصف کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم اعجاز ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا تھا۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے مقدمہ میں ملزمان اقبال، اعجاز اور سعید رضا سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ ملزمان کی ضمانتیں احتساب عدالت نے خارج کردی تھی ملزمان پر دوران ملازمت 22 کروڑ کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔ تاہم عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ جمعہ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
جسمانی ریمانڈ
آمدن سے زائد اثاثے‘ محکمہ ایگریکلچر انجینئرنگ خانیوال کے بلڈوزرآپریٹر سمیت 3 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Jan 15, 2022