ملتان(سپیشل رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے تجاوزات آپریشن میں مداخلت پر گرفتار ن لیگی رہنما کی ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ تین روز قبل پولیس تھانہ گلگشت نے راؤ انیس الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر سے تجاوزات آپریشن کے دوران مداخلت پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا جس پر انہیں جیل بھجوایا گیا تاہم گزشتہ روز درخواست ضمانت کی سماعت پر میونسپل کارپوریشن کے لینڈ آفیسر عبدالحمید کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی تھی۔
رہائی کا حکم