ملتان (سماجی رپورٹر)میپکوٹیموں نے ایک روز میں 144صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ73ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر28لاکھ78ہزارروپے جرمانہ عائد۔ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج۔ملتان سرکل میں 68بجلی چوروں کو 1443869 روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک مقدمہ درج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 13بجلی چوروں کو234204روپے جرمانہ عائد،وہاڑی سرکل میں ایک صارف کو15000روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 7بجلی چوروں کو167880روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 10بجلی چوروں کو175171روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 28صارفین کو503500 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 11صارفین کو 210000روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 3صارفین کو 90000روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں 3بجلی چوروں کو 38500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے نومبر 2021کے اختتام تک ڈیمانڈنوٹسزاداکرنے والے نئے کمرشل کنکشنوں کی تنصیب کے لئے میٹریل کا اجراکردیاہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل میٹریل مینجمنٹ میپکو میاں جاوید اقبال کے مطابق اگست تا نومبر 2021ئکے دورانئے میں نئے کمرشل کنکشنوں کی فراہمی کے لئے 5ہزار673سنگل فیز میٹرز اور 56ہزار730میٹرپی وی سی تار فراہم کی گئی ہے۔
میپکو
میپکوٹیموں نے ایک روز میں 144صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا
Jan 15, 2022