سعودی عرب میں ساتویں جازان شہد میلے کا آغاز

سعودی عرب کے شہر جازان میں ساتواں شہد میلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں شائقین کے لیے 15 سے زائد اقسام کے علاقائی شہد رکھے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جازان شہد میلہ سعودی عرب کے طول وعرض میں غیر معمولی طورپر مشہور ہونے کی وجہ سے شہد کی صنعت سے وابسطہ افراد مختلف شہروں سے میلے میں شرکت کرنے آتے ہیں اور اس میلے کا مقصد جازانی شہد کے بارے میں لوگوں کو متعارف کرانا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ہونے والے میلے میں 16 ٹن جازانی شہد کی فروخت ہوئی تھی جس کی مالیت 65 لاکھ ریال کے قریب تھی۔

ای پیپر دی نیشن