اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت عارف علوی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور احتیاط کریں، آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، مزید برآں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔
صدر علوی کا گورنر سندھ کو فون، مراد شاہ خالد مقبول کی ملاقات، خیریت دریافت کی
Jan 15, 2023