سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دی ڈائبٹیز سنٹر کیلئے دس کنال زمین عطیہ کردی

Jan 15, 2023

اسلام آباد (خبرنگار) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دی ڈائبٹیز سنٹر( ٹی ڈی سی) کیلئے دس کنال زمین عطیہ کردی دی ڈائبٹیز سنٹر (ٹی ڈی سی)اسلام آباد نے سرور فاؤنڈیشن کیساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط بھی کیے تقریب سرور فانڈیشن کے آفس میں منعقد ہوئی جسمیں ٹی ڈی سی کے چیئرمین ڈاکٹر اسجد حمید سی ای او طاہر ایم عباسی ڈاکٹر ثنا معظم راجہ زین رحمن اور سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے سابق گورنرچوہدری محمد سرور اور رانا محمد منشاء نے شرکت کی چوہدری محمد سرور کی طرف سے ٹی ڈی سی کو عطیہ کی گئی دس کنال زمین باقاعدہ طور پر حوالے کرنا تھاجسمیں ٹی ڈی سی کی جانب سے چیئرمین ڈاکٹر اسجد حمید، سی ای او طاہر ایم عباسی، ڈاکٹر ثنا معظم، راجہ ذین رحمن اور سرور فانڈیشن کی طرف سے سابق گورنرچوہدری محمد سرور اور رانا محمد منشا نے شرکت کی۔ ٹی ڈی سی کی سینئر انتظامیہ نے پاکستان کو ذیابیطس سے محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس مقصد کی تکمیل کیلیے چوہدری محمد سرور جیسی سماجی شخصیت کی طرف سے فراخدلانہ تعاون کو سراہا

مزیدخبریں