ملک میں پھر پیٹرول بحران کا خدشہ سر اٹھانے لگا

Jan 15, 2023


اسلام آباد(خبرنگار)ملک میں ایک بار پھر پیٹرول بحران کا خدشہ سر اٹھانے لگاپٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث مشکلات کا شکار آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے حکومت کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ بینک تیل کی درآمد کیلئے ایل سیز نہیں کھول رہے جس کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو مشکلات کا سامنا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بروقت ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں پیٹرول بحران کا خدشہ ہے، سپلائی چین متاثر ہوئی تو معمول پر آنے میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔آئل کمپنیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اور وزیر مملکت پیٹرولیم صورتحال کا نوٹس لیں اور بروقت ایل سیز کو یقینی کیلئے اپنا کردار ادا کریں

مزیدخبریں