اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی توڑ کے ان آمروں کی فہرست میں شامل ہونگے جنہوں نے ماضی میں اسمبلیاں توڑیں۔ یہ عوام کے ووٹ اور پارلیمانی اکثریت کو اپنے ذاتی فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ وقت سے پہلے عوامی منتخب اسمبلیوں کو توڑنا ان کی آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرکے اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، بحران پیدا کرنے کی حکمت عملی سے عمران خان کو تو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ملک اس کا متحمل نہیں۔ ہم نے بہت مشکل سے ملک کو سابق نااہل حکومت کی تباہ کاریوں اور ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد ہر صورت میں اقتدار میں آنا ہے،عمران خان اپنی اسمبلیاں توڑنے کی خواہش بھی پوری کر لیں، اقتدار میں وہ پھر بھی نہیں آئیں گے۔ لوگ ان کے چار سال کے بدترین دور کو نہیں بھولے۔ فرد واحد کی ضد اور انا پر کھڑی جماعت عوامی نمائندگی نہیں کر سکتی
وقت سے پہلے اسمبلیاں توڑنا آمرانہ سوچ ہے:شیری رحمان
Jan 15, 2023