سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پشاور میں تھانہ سربند پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد(خبرنگار)اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے پشاور میں تھانہ سربند پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی  سپیکر زاہد اکرام درانی نے پشاور میں تھانہ سربند پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے ڈی ایس پی اور2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے دہشتگردوں کی اس کارروائی میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کے ناسورکے خاتمے کے لئے ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں انہوںنے کہاہے کہ ملک کی سلامتی کو چیلنج کرنے والے ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا ء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن