لاہور ( نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اینڈ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کو ڈائریکٹر پی جی آر کا اضافی چارج دیدیا ہے۔ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنسی ( FCPS, MD , MS ) کرنیوالے سٹوڈنٹس اور انسٹیٹیوٹ کے مابین رابطہ کا کام کرینگی اور طلبہ کے تدریسی مسائل اور انتظامی معملات کو سپر وائز کرنے کے علاوہ طلبہ کو پیش انے والے مسائل و مشکلات کو پی جی ایم ای اور جنرل ہسپتال انتظامیہ کے تعاون سے حل کریں گی۔
ڈاکٹر لیلیٰ شفیق کو ڈائریکٹر پی جی آر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
Jan 15, 2023