گورنر پنجاب کو ہٹانے کی درخواست پر ہائیکورٹ کا لارجر بنچ کل سماعت کرے گا 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا اور لارجر بنچ کل 16 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز گنج لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔ لارجر بنچ میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس مزمل، اختر  شبیر، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ  شامل ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر اور وزیراعظم  کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے خط لکھا  گیا۔ صدر اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا۔ گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے۔ اعتماد کے ووٹ کیلئے چار سے سات روز درکار ہوتے ہیں۔ گورنر جاری اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے۔
لارجز بنچ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...