شکر گڑھ(دلشاد شریف سے) کرتارپور میں پاک بھارت امن کانفرنس ہوئی اس سلسلے میں گولڈن ٹیمپل کے سکھ نمائندوں پاکستانی مسلمان سکالرز اور سکھ رہنماؤں کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ،کرتارپور راہداری کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کا 23رکنی وفد کرتارپور پہنچا جبکہ علی رضا قادری بھی سبسٹن فرانسس اور 24 رکنی وفد کے ہمراہ کرتار پور پہنچے، گزشتہ روز کرتارپور راہداری کے ذریعے انڈین گولڈن ٹمپل سے 23 رکنی وفد دربار بابا گورو نانک پہنچا، بھارتی وفد کی قیادت ہرپریت سنگھ دردی اور روپندر سنگھ شامپورہ نے کی ، ہندوستانی طرف آئے مہمانوں کا درشن دیوڑھی میں استقبال کیا گیا۔ مسٹر علی رضا اور ممبران نے انڈین درشن دیوری پر ان کا استقبال کیا۔ بھارتی مہمانوں نے گوردوارہ کمپلیکس اور مردانہ بھائی بازار کا دورہ کیا اور تحائف کا تبادلہ کیا۔ علی رضاقادری نے ہندوستانی مہمانوں کو 10 شیلڈز پیش کیں۔ ہندوستانی گولڈن ٹیمپل کے ممبران نے پاکستانی ممبران کو ا 10 شیلڈز پیش کیں۔ دیوان استھان میں گیانی گوبند سنگھ کی طرف سے بریفنگ دی گئی اور مہمانوں میں سروپا چادر اور گرودوارہ کے تصاویر والے تحائف پیش کیے۔ اس سے قبل پاک بھارت مہمانوں نے امن و آشتی کے موضوع پر خطاب کیا، اور دونوں ممالک کے درمیان من کو ترقی کی شاہراہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ وفود نے امن کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ پا ک بھارت وفود اور دیگر مہمانوں نے لنگر ہال میں لنگر بھی کھایا۔