بلوچستان: گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت کل معطل کر دی جائے گی: الیکشن کمشن 


اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) گوشواروں کی تفصیلات نہ فراہم کرنے پر بلوچستان کے 42 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 42 پارلیمنٹرینز نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت پیر کو معطل کردی جائے گی۔ ارکان پارلیمنٹ نے 31 دسمبر تک تفصیلات جمع کرانی تھیں۔اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالوں میں بلوچستان کے 9 سینیٹرز، 9 ارکان قومی اسمبلی اور 24 ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔گوشواروں کی تفصیلات نہ فراہم کرنے والوں میں اختر مینگل، مولانا عبدالغفور حیدری، قاسم سوری ،یار محمد رند، جام کمال، انوارالحق کاکٹر ،شاہ زین بگٹی اور دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...