تخت پنجاب، نگران وزیر اعلی کے ناموں کیلئے حکومت ‘اپوزیشن کی مشاورت


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)تخت پنجاب نگران وزیر اعلی کے ناموں کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں نے مشاورت شروع کر دی مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتیں متفقہ طور پر نگران وزیر اعلی کا نام طے کریں گئی جبکہ تحریک انصاف کیجانب سے نگران وزیراعلی کیلئے مشاورت جاری ہے بعدازاں دونوں اطراف سے اتفاق رائے کے بعد حتمی طور پر نگران وزیر اعلی اور کابینہ کا تقرر کیا جائیگا وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز مشاورت سے نگران وزیر اعلی کا اعلان کرینگے وضع طریقہ کار کے مطابق نگران وزیراعلی کیلئے تین نام حکومت اور تین نام اپوزیشن کیجانب سے دئیے جائینگے بعدازاں غورر وخوص اور مشاورت کے بعد کسی ایک نام پر دونوں اطراف سے اتفاق کیا جائے گا اور باقائدہ طور پراعلان کر دیا جائیگاواضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہبا زشریف اور میاں نواز شریف کیجانب سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کسی غیرآئینی اقدام سے گریز کرنے اوردونوں صوبوںمیں انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...