ایسے معاشی چیلنجز پہلے کبھی آئے نہ ڈیفالٹ کا خطرہ : اسحاق ڈار


لاہور (اے پی پی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پوری اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری اور استحکام کے لیے بھر پورکوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات مشکل ضرور ہیں لیکن معیشت کے ساتھ ساتھ سمیت دیگر شعبوں میں بھی استحکام آرہا ہے۔ گورنر پنجاب نے وفاقی وزیر خزانہ کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بیرونی دوروں میں پوری دنیا نے جس طرح پاکستانی عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے وہ موجودہ حکومت کی شفافیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی  تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز  پہلے کبھی نہیں آئے۔
ڈار/ ملاقات

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...