لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق صد رآصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس لاہور میں ہوا۔ پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ، علی حیدر گیلانی، مخدوم عثمان، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی تحلیل کے بعد صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس لاہور پہنچے تھے۔ اجلاس میں شرکت کیلئے علی حیدر گیلانی، مخدوم عثمان سمیت دیگر ایم پی ایز بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر بلاول آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس قبل ازیں سابق آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے تھے۔ آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع، دونوں رہنما موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ زرداری لاہور میں دیگر اہم ملاقاتیں بھی کرینگے۔
زرداری