چیمبرز ایسوسی ایشنز ،بزنس ہائوسز کو میثاق معیشت کی ضرورت ہے، کاشف یونس 


لاہور(کامرس رپورٹر) سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مہر کاشف یونس نے کہا کہ چیمبرز ایسوسی ایشنز اور بزنس ہائوسز کو میثاق معیشت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سٹیک ہولڈر اس مقصد کیلئے ایک صفحے پر ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے پاس میثاق جمہوریت ہو سکتا ہے تو پھر تمام کاروباری ادارے چارٹرر آف اکانومی بنانے کی اپنی ذمہ داری پوری کیوں نہیں کرتے کیونکہ یہ ان کا موضوع ہے اور ان کا مستقبل اسی پر منحصر ہے۔ تمام چیمبرز ایسوسی ایشنز، بزنس ہاوسز اور اکنامک تھنک ٹینکس کو سب سے پہلے پاکستان کی وجہ سے اس نیک مقصد کیلئے مل کر سخت ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن