اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی پشاور میں تھانہ سربند پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پشاور میں تھانہ سربند پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی ایس پی اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے انکا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے دم لیں گے۔
مذمت
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی 13 تا 15 فروری 2023 نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی سالانہ پارلیمانی سماعت کیلئے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے امریکہ کا دورہ کریں گے۔ اس سماعت میں دنیا بھر میں پانی کی قلت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سماعت کے دوران اور بعد میں چیئرمین سینیٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، امریکی سینیٹ کے صدر پرو ٹیمپور، امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر، امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی اور اہم سینیٹرز اور کانگریس کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ کا امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں اپنی مصروفیات کے بعد، وہ پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کے لیے نیو جرسی، شکاگو اور ہیوسٹن بھی جائیں گے
دورہ