اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کو اہداف میں نظرثانی کیلئے قائل کرنے میں ناکام ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جنیوا کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف حکام سے نظرثانی کی درخواست کی تھی۔ آئی ایم ایف حکام نے سائیڈ لائن ملاقات میں وزیرخزانہ کو اہداف پورے کرنے پر زور دیا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل اہداف پورے کئے جائیں۔ قرض کی اگلی قسط کیلئے مذاکرات سے قبل اہداف پورے کئے جائیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال کے باوجود آئی ایم ایف اہداف میں نظرثانی نہیں چاہتا۔ اہداف پورے کئے بغیر آئی ایم ایف پروگرام مکمل نہیںہو سکے گا۔
وزارت خزانہ