15 جنوری سے 15 اپریل اہم، 100 دن میں انتخابی شیڈول آئےگا،شیخ رشید


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 15 جنوری سے 15 اپریل اہم ہیں 100 دن میں انتخابی شیڈول آئے گا پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل ہو گی پھر سندھ اسمبلی سے ممبر واپس اور قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرائیں گے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی جتنی دیر کریں گے اپنی سیاست ڈھیر کریں گے بینکوں کے لٹنے کے خوف سے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ معاشی سلامتی، ملکی سلامتی، اقتصادی سلامتی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں اب نواز شریف کو بلائیں اور اس کا بھی سیاسی کام تمام کرائیں الیکشن ناگزیر ہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے ملک میں اہم سیاست شروع ہو گئی ہے۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن