ویمنز کرکٹ ‘پاکستان ‘ آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان  ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 16جنوری کو ایلن بارڈر فلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں موجود اور ہفتہ کو کھلاڑیوں نے آرام کیا  ۔قومی کرکٹر سدرہ امین نے کہاہے کہ میرا آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہے ،کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو نے میں وقت لگتا ہے۔ پچز مختلف ہوتی ہیں باؤنس ہوتا ہے کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس کارکردگی اچھی رہی جس سے  اعتماد ملا ۔کوشش ہے اس سال اسی اعتماد سے فائدہ اٹھاؤں۔ میں اچھی کارکردگی کیلئے سخت محنت کر رہی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...