نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 2کھلاڑی ‘ 2کوچز وطن روانہ

Jan 15, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 2کھلاڑی اور 2کوچز کراچی سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ون ڈے سکواڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن اور ٹِم ساوتھی جبکہ کوچ گیری سٹیڈ اور جورگینسن جمعہ کی شب پولیس کے مخصوص پروٹوکول اور سخت سکیورٹی میں کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل پہنچے۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اور کوچز امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 607سے دبئی روانہ ہوئے جہاں سے وہ متبادل پرواز سے اپنے وطن جائیں گے۔گزشتہ روز تیسرے ون ڈے میچ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نیشنل سٹیڈیم سے ہوٹل پہنچی توان افراد کی وطن واپسی شیڈول تھی۔

مزیدخبریں