راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آر ڈی اے نے تحصیل راولپنڈی کے علاوہ چار تحصیلوں گوجر خان، کلر سیداں، ٹیکسلا اور کہوٹہ شامل میں پیری اربن سٹرکچر پلان اور سائٹ ڈیویلپمنٹ زون کے حوالے سے ماسٹر پلان کی تشکیل شروع کر دی ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ اتھارٹی لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کر 25 سال کے لیے پلاننگ دستاویزات تیا ر کر رہا ہے، جس میں چار تحصیلوں گوجر خان، کلر سیداں، ٹیکسلا اور کہوٹہ کے علاقے ہاؤسنگ سکیمیں، صنعتی اور کاروباری مراکزکیلئے جگہ مختص کی جائے گی انہوں نے کہا سائٹ ڈیویلپمنٹ زونز کے باہر کی جگہوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور صنعتی علاقے نہیں بن سکیں گے گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق سائٹ ڈویلپمنٹ زونز کے باہر کی جگہیں زراعت اور ماحولیات کی ہوں گی اور اس خصوصی کام کے لیے آر ڈی اے کام کر رہا ہے، ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اگلے 25 سال کے لیے ماسٹر پلان تیار ہو جائے اور اس حوالے سے عوام کی تجاویز بھی آ جائیں تاکہ پلاننگ دستاویزات مکمل تیار کی جا سکیں۔
پیری اربن سٹرکچر پلان، آر ڈی اے نے ماسٹر پلان کی تشکیل شروع کر دی
Jan 15, 2023