اسلام آباد ( نامہ نگار) جماعت اہلسنت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام آج اتوار 22 جمادی الثانی کو مرکزی جامع مسجد منگلا کالونی میں جانشین مصطفیؐ کانفرنس ہوگی ،عالمی مبلغ امیر جماعت حضرت پیر سید محمود حسین مفتی ہاشمی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ خطیب مسجد سید مفتی محمد عرفان ہاشمی کے مطابق مولانا عبدالجبار چشتی‘ مفتی علی اصغر قادری ‘ مولانا سید افتخار ہاشمی اور قاری شمس الزمان نقشبندی بھی کانفرنس میں اظہار خیال کریں گے۔