ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیمز کی پہلی لیگ 23جنوری سے شروع ہو گی، وقار احمد  


اسلام آباد(انٹرویو: رانا فرحان اسلم) جنرل سیکرٹری پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن فار فزیکلی ہینڈی کیپ وقار احمد نے کہا ہے دنیا بھر میں ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیمز کی پہلی لیگ 23جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں کشمیر کی ٹیمز حصہ لے رہی ہیںپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی چھتری تلے کام کر رہے ہیں ہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کا بانی رکن ہوں تاہم آل سٹار سپرلیگ اپنی مدد آپکے تحت منعقد کرنے جا رہے ہیںتعاون پر تمام سپانسرز کے بیحد مشکور ہیںان خیالات کا اظہار پاکستان
 کرکٹ ایسوسی ایشن فار فزیکلی ہینڈی کیپ کے جنرل سیکرٹری وقار احمد نے ’’روزنامہ نوائے وقت ‘‘کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا وقار احمد نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ وارئیرز،پنجاب پینتھرز،بلوچستان بلز،سندھ سٹرائکرزاور کشمیر جانبازپانچ ٹیمز اس لیگ کا حصہ ہیں ہرٹیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ایک افغانستان کا کھلاڑی بھی کھیلے گا وقار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم بھارت کے چھ دورے اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا دورہ بھی کر چکی ہے جبکہ افغانستان اور بھارت کیساتھ سیریزکی دو بار میزبانی بھی کر چکے ہی پنجاب پینتھرز کے کپتان عبدالمنان خیبرپختونخواہ وارئیرزکے کپتان محمد عدیل ،بلوچستان بلزکے کپتان خاور علی، سندھ سٹرائکرزکے کپتان عبدالوحداور آزاد کشمیرجانباز کے کپتان راجہ فیاض ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن