اڈالاڑ ، بستی ملوک جہانیاں میں آٹا نایاب ، متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ 

اڈالاڑ‘جہانیاں‘بستی ملوک(نمائندہ نوائے وقت‘خبر نگار)اڈالاڑ‘بستی ملوک‘جہانیاں میں آٹا نایاب‘متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ میڈیا سے گفتگو میں شہریوں نے کہاکہ ہمیں آٹا فراہم کیا جائے ہمارے بچے بھوکے ہیں کئی دنوں سے آٹانہیں مل رہااڈالاڑ میں دو دن سے آٹا غائب ہے اس موقع پر مظاہرین نے ڈی سی ملتان سمیت تمام ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ضلعی حکومت کی جانب سے جرمانے کرنے پر فلور ملز ایسوی ایشن نے ہڑتال کرتے پورے ضلع کی سپلائی بندکی ہوئی ہے جہانیاںسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک نے آٹے لینے آئے غریب شہری کو گالیاں دیں شہری ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتا رہا وڈیو وائرل ہوگئی شہریوں کا کہنا تھاکہ محکمہ فوڈ کے ملازمین آٹا بلیک میں فروخت کررہے ہیں، ملازم کی ایک خاتون کو آٹے کے چارتھیلے دینے کی وڈیو بھی وائرل ہوئی شہریوںنے کہا آٹا صرف سفارشی افراد کو مل رہا ہے جبکہ آٹا لینے آئی خاتون زخمی ہوگئی دھکم پیل میں کسی نے پیسے بھی چھین لئے شہریوں نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے 

ای پیپر دی نیشن