پی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ٹولہ‘مہنگائی کا طوفان برپاکیا : نواب امان اللہ

Jan 15, 2023

کہروڑپکا ‘دھنوٹ(خبرنگار‘نامہ نگار)مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کی ریلی ۔حکومت ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ملک میں بدامنی بد انتظامی سے سفید پوش طبقہ پریشان ہے پی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے ملک میں مافیا نے آٹے کا بحران اورمہنگائی کا طوفان برپاکیا ہواہے ان خیالات کااظہار سابق ایم این اے ضلعی رہنما پی ٹی آئی نواب امان اللہ خان ،رانا فراز احمد نون ،نواب رضی اللہ ،نواب عرفان احمد خان ،ملک آصف اعوان و دیگر نے مہنگائی کے خلاف نکالے جانے والی ریلی سے چوک بخاری میںخطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستان اورعوام کو مشکلات سے نکال سکتا ہے ۔ریلی میںضلع بھر سے قائدین اکرم کانجو ،طاہر خان ملیزئی ،آسیہ ملک ضلعی صدر ،نواب عبیداللہ تحصیل صد ر ،عائشہ رائو ضلعی جنرل سیکرٹری ،خالد ہ رزاق ،عبدالحمیدایم ڈی،رانا شہزاد انور،نواب سمیع اللہ ،نواب سعید امان سمیت کارکنان کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔دریں اثنا الیکشن کراؤ مہنگائی مکاؤ ریلی کہروڑ پکا میں لائل پور۔ دھنوٹ۔ نالے والہ کے جلوس نواب رضی اللہ خاں۔ نواب عبید اللہ خاں کی قیادت میں کہروڑ پکا پہنچا۔ 

مزیدخبریں