وہوا (تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) تین صوبوں پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مقام اتصال پر واقع تھانہ وہوا کی حدود میں واقع پولیس پکٹ پوسٹوں کی حالتیں انتہائی مخدوش، دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لیے بیشتر پوسٹوں پر محض دو دو پولیس اہلکار تعینات، کئی پکٹ پوسٹوں چھتوں، دیواروں اور دروازوں سے بھی محروم ہونے کے باعث سماج دشمن عناصر کیلئے آسان ہدف ہیں جبکہ کئی پکٹ میں عمارت سرے سے موجود ہی نہیں پولیس اہلکار جھگی لگا کر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض انجام دینے پر مجبور ہیں جھنگی پکٹ،بخارا پکٹ ہیڈ صوبھہ، لکھانی پکٹ،ساکر موڑ اور چھپڑی پکٹ پر صرف کنسٹیبلان انچارج تعینات کررکھے ہیں سرکل تونسہ شریف کے تھانوں میں صرف چار چار جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہو کر انہیں شہید کیے جانے اور تھریٹس کے باوجود پکٹ پوسٹوں پر توجہ نہ دیا جانا پولیس افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
تین صوبوں کے سنگم پر پولیس چوکیوں کی حالت مخدوش‘کئی کی عمارت ہی نہیں
Jan 15, 2023