سعودی وزیر کی پاکستانی وفد سے ملاقات‘ حج انتظامات کے حوالے سے معاہدے پر دستخط


مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) حج، عمرہ سروسز کانفرنس اور نمائش (حج ایکسپو 2023ئ) کے موقع پر سعودی وزیر حج و عمرہ نے پاکستان کے وفد سمیت مختلف ممالک کے وفود سے ملاقات کی اور متعدد معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے مملکت کی جانب سے حج، عمرہ اور زیارت کے دوران عازمین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی اقدامات کے تحت آتے ہیں۔ معاہدوں میں مختص حج کوٹہ، ائیرپورٹس اور آمد و روانگی کے ذرائع کے ساتھ ساتھ جو حجاج کرام کے ’سفر زندگی‘ کے لیے سفر کی ابتدا سے لے کر سعودی عرب سے واپسی تک ان کی حفاظت اور رہائش تک کے انتظامات ہیں۔ حج ایکسپو میں 57 سے زائد ممالک، 70 سے زائد مقررین، ماہرین، حج اور عمرہ کے شعبے میں مہارت رکھنے والی 200 کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 60 ہزار سے زائد زائرین شرکت کرتے ہیں۔
حج معاہدہ

ای پیپر دی نیشن