والدین 5سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر قومی فریضہ نبھائیں:شبیر حسین

Jan 15, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تمام والدین آج سے شروع ہونیوالی5 روزہ انسداد پولیو مہم   کے دوران اپنے 5سال تک عمرکے بچوں کو ویکسین پلا کر قومی فریضہ نبھائیں اور ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،   یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے اجلا س سے خطاب کے دوران کہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں اپاہج ہونے سے ہر صورت بچائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائیٹ ٹائون میں  انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیااس موقع ڈی ایچ اوز ڈاکٹر صوفیہ بلال ڈاکٹر فریحہ اکرم اور دیگر موجود تھے ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ نے بتایا کہ پانچ روزہ مہم میں 8لاکھ 21 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں 7035افسران و ملازمین مہم کا حصہ بنیں گے، اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے  3148موبائل ٹیمیں، 55ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دے دیدیں ۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی نے کہا کالجز کے ساتھ ساتھ سکول کی سطح  پر بھی  بہبود آبادی سے متعلق آگاہی لیکچرز کا انعقاد یقینی بنایا جائے اورڈی او پاپولیشن ویلفیئر کو مزید ہدایت کی کہ ضلع بھر میں سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا جائے اور اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم اور سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے صنعت زار اور مختلف سکولوں اور کالجوں میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے ۔

مزیدخبریں