لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان نمبر ون گالفر شبیر اقبال اپنے ٹائٹل کی ڈبل سنچری سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں۔چیف آف ائیر سٹاف گالف چیمپئن کے چوتھے رائونڈ پر بھی پروفیشنل گالفر شبیراقبال کا کھیل سب سے منفرد رہا۔ایونٹ میں لیڈیز بھی بھرپور ایکشن میں دکھائی دیں، حمنہ امجد ہوم کنڈیشن کے باوجود پریشر میں دکھائی دیں جبکہ ویمن گالفر دانیہ اور ابیہہ اپنے کھیل میں بہتری لانے کی کوششوں میں لگی رہیں۔کھیل کے چوتھے روز شبیر اقبال 9 انڈر پار 207 کے سکور سے لیڈنگ بورڈ پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ محمد عالم 6 سٹروک کے فرق سے دوسرے پر ہیں۔ امیچرز کیٹیگری میں یشل شاہ نے لیڈ حاصل کی ہوئی ہے۔