کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 11ویں ڈاکٹر عیسیٰلیب نیشنل سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپس ماڈرن کلب میں اختتام پذیر ہوگئی‘ ندیم عمر، صدر کوئٹہ گلیڈیٹرز اور پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی مہمان خصوصی تھے انہوں نے کراچی اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی تعریف کرتے ہوئے رواں سال حیدرآباد میں بھی ٹورنامنٹ کرانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ محمد خالد رحمانی نے گزشتہ 11 سالوں سے STA پر اعتماد کرنے پر اسپانسر کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر ندیم عمر نے کہا کہ ڈاکٹر فرحان عیسی کراچی میں سماجی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا ایک آئیکون بن چکے ہیں۔ نتائج کا آخری دن جونیئرز انڈر 18 سنگلز فائنل اسد زمان نے را حم وقار کو 6-3,6-2 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 16سنگلز فائنل میکائل علی بیگ نے اسد زمان کو 7-6,6-7.6-2 سے شکست دی۔ انڈر 14سنگلز فائنل میکائل علی بیگ نے سمیر زمان کو 4-1.4-1 سے شکست دی۔ مینز سنگلز فائنل زبیر راجہ نے بلال سومرو کو 6-2,6-2 سے ہرایا۔ انڈر 12 سنگلز فائنل عبدالرحمان نے راشد علی کو 4-0 4-2 سے شکست دی۔ مینز ڈبلز فائنل نامی شمسی + باقر علی۔ علی زیدی + شمائل تجمل کو 8-4 سے زیر کیا انڈر 10 سنگلز فائنل راشد علی نے ایم ابراہیم گل کو 4-0، 4-0 سے شکست دی۔ 14 ڈبلز فائنل میکائیل علی بیگ + نبیل قیوم نے عامر مزاری + سمیر زمان کو 2-4، 4-1،10-6 سے شکست دی انڈر 10 ڈبلز فائنل راشد علی + ابراہیم گل نے ماجد نبیل کو ہرا دیا۔ گرلز اوپن سنگلز فائنل زینب علی نے ایسشل آصف کو 6-2,6-2 سے شکست دی۔