کراچی (نیوز رپورٹر) سلطان الہند حضرت خواجہ سید معین الدین، چشتی، سنجری، اجمیری رح کے گدی نشین خادم درگاہ اجمیر شریف صاحبزادہ سید وارث حسین چشتی معینی، اجمیری المعروف انگارہ شاہ کادورہ پاکستان کے موقع پر حضرت خواجہ نظام الدین محبوب الہی کے 19 ویں خلیفہ ، جانشین صاحبزادہ سید محمد فرحان نظامی کے ہمراہ خانقاہ قطبیہ ملیر کالونی کراچی تشریف لائے۔ خانقاہ قطبیہ حضرت خواجہ سید قطب الدین بختیار کاکی رح کے گدی نشین صاحبزادہ سید نعمان قطبی نے معزز مہمانا گرامی کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے اور ہار پہنائے۔ خادم درگاہ اجمیر شریف صاحبزادہ سید وارث حسین چشتی معینی، اجمیری نے اپنے خصوصی بات چیت میں کہا کہ خانقاہوں نے اسلام کے فروغ، بھائی چارگی، انسانیت کی خدمت کے لیئے اہم کردار ادا کیا ھے۔ تمام سلاسل کے بزرگان دین نے اسلام کی خدمت کی ھے اور ان کی درگاہیں آج بھی مرجع خلائق ہیں۔ محفل میں فیضان رہبر کے سربراہ پیر عبدالرزاق رہبری، پیر سید اعجاز ہاشمی ، سعید صابری، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما و نامز چیئرمین سرفراز خاں ، سماجی کارکن زاہدرحیم کے علاوہ خانقاہ قطبیہ کے معتقدین، مریدین، محبین نے بھی شرکت کی۔ جانشین درگاہ اجمیر شریف حضرت سید وارث چشتی ، اجمیری نے اپنے دست مبارک سے صاحبزادہ سید نعمان علی چشتی قطبی کی دستار بندی کی۔ محفل میں حمد و نعت اور منقبت کے نزرانے پیش کیئے گئے اور معزز مہمان گرامی کو تحائف پیش کیئے گئے۔
اجمیر شریف کے گدی نشین صاحبزادہ سید وارث شاہ کی خانقاہ قطبیہ ملیر آمد
Jan 15, 2023