لاہور (خبر نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے الیکشن کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو گئی ہے۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 19 جنوری کو ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکو دلائل کے لئے طلب کررکھا ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت ،،سیکرٹری پنجاب اسمبلی،، سپیکر سبطین خان کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں پریذائیڈنگ آفیسر، چیئرمین آف پینل کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور سپیکر کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کے لیے آئین کے آرٹیکل 226 کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا، سپیکر کے انتخاب کے لئے بیلٹ پیپر پر نمبرنگ کی گئی ،،جیسے ووٹرز کی شناخت ہو سکتی ہے۔ ایم پی اے میاں عبدالرو¿ف نے پریذائیڈنگ آفیسر کو بیلٹ پیپر پر نمبرز لگانے کے خلاف شکایت بھی کی۔ پریذائیڈنگ آفیسر کو شکایت کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہونے والے انتخاب میں آئین کے آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی کی گئی عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے ہونے والے انتخابات کے اقدام کو کالعدم قرار دے اورسپیکر پنجاب اسمبلی کا دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دے۔
سبلطین خان سماعت