دنیاپور‘لودہراں ‘جلہ آرائیں (نمائندوں سے ) زمین پر قبضے کاتنازع پر تصادم ، دو گروپوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق 11 شدید زخمی تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 34۔ایم میں نمبردار خواجہ جاویدکے نمبرداری کے 100 کنال سرکاری رقبہ پر محمد خان رکھیا وغیرہ نے قبضہ کیا ہوا تھاگزشتہ ماہ 29 دسمبر کو محکمہ مال اور پولیس نے نمبردار خواجہ جاوید کو قبضہ واپس دلوادیا تھا دو روز قبل محمد خان رکھیا وغیرہ نے زمین پر دوبارہ قبضہ کرنا چاہا لیکن پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں قبضہ نہ کرنے دیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا گزشتہ روز سہ پہر تین بجے جب خواجہ جاوید وغیرہ اپنی زمینوں پر ہل چلانے آئے تو محمد خان گروپ نے انہیں روکا جس پر دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس میں خواجہ گروپ کا ملازم شاہ جاں بحق ہوگیا جبکہ رکھیہ گروپ کا سجاول جاں بحق ہوگیا جس کے بعد رکھیہ گروپ کے مسلح افراد نے دوبارہ خواجہ گروپ پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے خواجہ گروپ کے غلام شبیر ، شعیب اوراقبال کو قتل کردیا جبکہ دونوں گروپوں کے 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کوپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں۔
5جاں بحق