لاکھڑا پاور ہائوس کے سر پلس ملازمین حیسکو میں تعینات ہونگے، مظفر علی عباسی


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) لاکھڑا پاور ہائوس کے 108  سر پلس ملازمین کو فی الفور حیسکو میں تعیناتی کے احکامات جاری کئے جارہے ہیں ، سینٹری ورکرز کی خالی جگہوں پر پارٹ ٹائم بھرتیاں بھی کرائی جارہی ہیں ، لائن لاسسز کو کم کرنے وصارفین کو بہتر وولٹیج کی فراہمی کیلئے ایک سو 11KV(100)  فیڈر ز کو تقسیم کیاجائیگا، حیسکو میں 3500 خالی آسامیاں ہیں گرڈ سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے سرپلس ملازمین کو لگایا جارہا ہے جبکہ حیسکو میں 125 سپروائزر کی خالی جگہوں پر ملازمین ترقی کے منتظر ہیں، ریڈنگ اور بلنگ کو 11KV فیڈرز کے ذریعے آئوٹ سورس کرنے کی بات کے خلاف احتجاج کیا جائیگا، ۔ ان مطالبات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے حیسکو میں نوتعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی سے دوران میٹنگ ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن حیسکو شفیق احمد میمن، پی ایس او عرفان کریم، یونین کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان ، صوبائی میڈیا کوآرڈنیٹر محمد حنیف خان، الادین قائمخانی، زونل چیئرمین مہر اللہ خان، اکرم خان، ساجد اللہ راجپوت، ملک روشن و شفیق بابو بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیاگیا کہ لاکھڑا پاور ہائوس کے 108 سرپلس ملازمین جو حیسکو میں پوسٹنگ کے منتظر ہیں انہیں فوری طور پر ان کے متعلقہ اضلاع و انکے کام کی صلاحیتوں کے مطابق جی ایس او میں ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائیگا۔ سینٹری ورکرز کی خالی جگہوں پر فوری طور پارٹ ٹائم ملازمین کو رکھا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن