حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی پولنگ کے دوران صنعتوں و مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جا ری رکھی جائینگی ،مزدور طبقہ مہنگائی سے سخت پریشان ہے دو وقت کے کھانے کے لئے سخت محنت کرنی پڑتی ہے ، تاجربرادری نے فیصلہ کیا ہے کہ پو لنگ کے دوران کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جا ری رکھی جائیں گی ۔