پڈعیدن (نامہ نگار) پڈعیدن سمیت نواحی علاقوں میں خون جما دینے والی شدید سردی کی لہر جاری، درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد دھند کے باعث حد نگاہ 100 میٹر رہ گئی، روڈ سنسان، لوگ گھروں میں محصور کچے راستوں اور فصلوں پر برف جم گئی، سبزی اور کیلے کے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر، شدید سردی کی لہر آئندہ ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات۔تفصیلات کے مطابق پڈعیدن سمیت وسطی سندھ کے مختلف علاقوں میں خون جما دینے والی شدید سردی کی لہر جاری ہے،ہفتہ کی صبح شدید سردی اور دھند کے باعث قومی شاہراہ ،مہران ہائی وے سمیت دیگر روڈ پر ٹریفک معمول سے بہت کم رہی علاقہ میں شدید سردی اور دھند میں اضافہ کے باعث لوگ اپنے گھر میں محصور ہو کررہ گئے ہیں جبکہ درجہ حرارت کم ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ سے کچے راستوں،سبزیوں کیلے کے باغات سمیت فصلوں پر برف جم گئی جس کے باعث سبزی اور کیلے کے کاشتکاروں،محمد جعفر، محمد امین، غلام حیدر، محمد سلیم راجپوت،شیر محمد سولنگی، نثار علی راجپر سمیت دیگر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کیونکہ کیلے اور سبزیوں پر کورہ جم جانے سے فصلیں اور سبزییاں جل جانے کا امکان بڑھ جاتاہے،جبکہ اس کے برعکس گندم کے کاشتکار انتہائی خوش دیکھائی دیئے کیوں کہ شدید سردی اور کورہ جم جانے سے گندم کی فصل کی پیداوار بہت اچھی ہوتی یے ،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
پڈعیدن، اندرون سندھ شدید سردی کی لہر ، ٹمپریچر 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ
Jan 15, 2023