بے ہنگم پارکنگ ،ضلع کچہری کے باہر ٹریفک جام رہنا معمول بن گےا

Jan 15, 2023


راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) ضلع کچہری راولپنڈی کے باہرجہلم روڈپر پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گئی، ہر طرف بے ہنگم طریقے سے کھڑی کی جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں نے ماحول تبدیل کردیا ہے ،”رپورٹ“ کے مطابق ضلع کچہری راولپنڈی میں روزانہ 3 سے 4 ہزار سائلین ضلع بھر سے بلکہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے اپنے مقدمات کے سلسلہ میں آتے ہیں، جو یہاں آکر مشکلات میں پھنس جاتے ہیں ، وکلاء‘ ججز عدالتی عملہ بھی روزانہ آتا ہے، ضلع کچہری میں پارکنگ کا نظام بھی درست نہ ہے باہر ضلع کچہری کے گیٹ کے ساتھ جہلم روڈ پرسائلین ، وکلاءاور دیگر محکموں کے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل کھڑی کر دیتے ہیں ، سارا دن جہلم روڈ پر ٹریفک بلاک رہتی ہے ، شہری گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں جن کا کئی پرسان حال نہیں ہے، پارکنگ کی جگہ نہ ہونے سے گاڑیاں ہر طرف کھڑی کر دیتے ہیں، جس سے آنے جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،سائلین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہری کے مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔

مزیدخبریں