میلسی ( تحصیل رپورٹر )پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پیروں تلے سے زمین کھسک رہی ہے کسی وقت بھی آئین کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں اور اس صورت میں حکومت کا گرنا یقینی ہوگا میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرا چی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کو کنفیوژن کا شکار کیا جا رہا ہے تاکہ ٹرن آؤٹ کم رہے وہاں پی ٹی آئی کی متوقع فتح کی وجہ سے آخر تک کوشش کی جارہی ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے حکومت بھاگ سکے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے عوام سے کئے ہوئے وعدے کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل کی اور اگلی باری کے پی کے کی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لئے فوری قومی انتخابات کرانا ضروری ہیں ۔
وفاقی حکومت کے پیروں تلے زمین کھسک رہی: جہانزیب کھچی
Jan 15, 2023