خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنمامسز شاہدہ احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ممبران کا ثابت قدم رہنا تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا خواتین ممبران نے بڑی آفر ٹھکرا کر اور کسی بھی دباؤ اور دھونس کو خاطر میں نہ لاتے اپنے کپتان کے ساتھ کھڑی رہیں جو کہ قابل تحسین ہے عمران خان کو اپنی خواتین پر فخر ہے وہ صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی بصیرت اور حکمت عملی سے اعتماد کے ووٹ کی مطلوبہ تعداد پوری کر کے مدمقابل ساری وکٹیں گرا دی پنجاب حکومت کے حصول کے لئے شب خون مارنے والے کرپٹ مافیا کو منہ کی کھانا پڑی کرپٹ مافیا اور غیر فطری اتحادی عمران خان کا راستہ نہیں روک سکتا عام انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔