شجاع آباد (سٹی رپورٹر)واپڈا دفتر میں آنے والے سائلین کو سفارش کی ضرورت نہیں سائلین کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ,ایس ڈی او خالد محمود کھوکھر کی نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہااوور لوڈ ٹرانسفارمر کی اپ گریڈیشن کے کیسز کا کام جاری ہے گرمیوں میں بجلی کے سپلائی میں عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں اب وہ معاملہ سامنے نہیں آئے گا بجلی چور ملک کا دشمن ہے ایسے عناصر کے لئے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی سٹی شجاع آباد میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے سٹی لائن دو بنا لی گئی ہیں جو بہت جلد چالو کر دی جائے گی۔